صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی

صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی
کیپشن: صدر ٹرمپ نے مودی سرکار کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی

 ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر بھارت نے روسی تیل خریدنا بند نہیں کیا تو اس پر بھاری محصولات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو روسی تیل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھ جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ٹیرف کم کیے جاسکتے ہیں لیکن اسے ہمارے لیے کچھ کرنا ہوگا، چاہتے ہیں چین امریکا کے ساتھ نایاب معدنیات کا کھیل نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ کولمبیا پر محصولات کا مزید اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی طرف سے روسی تیل کی خریداری سے خوش نہیں ہیں، لیکن اب معاملہ طے پا گیا ہے۔

Watch Live Public News