آسٹریلوی سوشل میڈیا انفلوئنسر اسٹیسی ہیٹ فیلڈ انتقال کر گئیں

  آسٹریلوی سوشل میڈیا انفلوئنسر اسٹیسی ہیٹ فیلڈ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کی معروف نیوٹریشنسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اسٹیسی ہیٹ فیلڈ (Stacey Hatfield)  انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر صرف 30 سال تھی۔

اسٹیسی ہیٹ فیلڈ اپنی برانڈ "نیچرل اسپون فلز (Natural Spoonfuls)" کے ذریعے ٹوکسِن فری اور صحت مند طرزِ زندگی کی حامی کے طور پر مشہور تھیں۔ ان کے شوہر نیتھن وارنیکی نے 19 اکتوبر کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنی اہلیہ کے انتقال کی تصدیق کی۔

نیتھن کے مطابق’ اسٹیسی کا انتقال 29 ستمبر 2025 کو ہوا، جب انہوں نے اپنے بیٹے ایکسِل (Axel) کو گھر میں جنم دیا۔ پیدائش کے فوراً بعد ان کی طبی حالت خراب ہوئی،اسٹیسی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن طبی ٹیمیں انہیں بچانے میں ناکام رہیں۔

نیتھن نے اپنی پوسٹ میں لکھا’’بھاری دل کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ میری خوبصورت بیوی، روح کی ساتھی اور بہترین دوست اسٹیسی وارنیکی (ہیٹ فیلڈ) اب ہم میں نہیں رہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسٹیسی نہ صرف ایک ویلنیس ایڈووکیٹ تھیں بلکہ ایک محبت کرنے والی بیوی اور نئی ماں بھی تھیں، جن کی یاد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہے گی۔‘‘

ا نفلوئنسر کی اچانک موت پر دنیا بھر سے مداحوں اور فالوورز نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور سوشل میڈیا پر ہزاروں تعزیتی پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔

 

Watch Live Public News