گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب بھر سے ڈینگی 215 مریض رپورٹ ہوئے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافے سے یہ مرض ایک بار پھر بے قابو ہو چکا ہے. تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی کے مزید 215 مریض سامنے آئے. جبکہ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 3645 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں. گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سے 105، راولپنڈی سے 54 جبکہ گوجرانولہ سے 18 کیسز رپورٹ ہوئے. اس کے علاوہ گجرات سے 5شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا اور بھکر سے 4 چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لودھراں اور وہاڑی سے 3 تین جبکہ فیصل آباد، رحیم یار خان اور پاکپتن سے 2دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لیہ خوشاب، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، خانیوال اور بہاولپور سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 1489 کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 879 مریض داخل ہیں ،لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 168 مریض داخل ہیں . گذشتہ روز پنجاب 255,166 ان ڈور مقامات کو چیک کیا گیا، پنجاب بھر میں 60,531 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا گیا اور 1467 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ لاہور میں 14,495 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا گیا اس کے ساتھ لاہور میں 926 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف بھی کیا گیا۔