ویب ڈیسک: تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں دن دیہاڑے شہری کا موٹر سائیکل چوری ، موٹر سائیکل چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل لے کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ، شہری لیاقت کا موٹر سائیکل گزشتہ روز حلیم گھر بلیو ایریا کے باہر سے چوری ہوا ۔
شہری لیاقت ولد علی شیر خان نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کوہسار میں درخواست دے دی ، شہری نے موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کوہسار پولیس کو فراہم کر دی ۔
شہری لیاقت نے درخواست میں بتایا کہ حلیم گھر میں بطور موٹر سائیکل رائیڈر کا کام کرتا ہوں، موٹر سائیکل ساڑھے چھے بجے چوری ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کو ٹریس کر کے موٹر سائیکل برامد کروایا جائے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دیدہ دلیری چوری کی ورداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔