ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متوفین کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی، دونوں آپس میں کزن تھے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے۔