ویب ڈیسک:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ شیف ذاکر قریشی انتقال کرگئے, ذاکر حسین قریشی ایک مشہور پاکستانی شیف تھے۔ انہوں نے کوکنگ ٹی وی چینل ’مسالہ‘ میں اپنی ٹیلی ویژن نمائش کے ذریعے پہچان حاصل کی۔
اہلخانہ کے مطابق شیف ذاکر کا انتقال رات 8 بجے ہوا، شیف ذاکر حسین امریکہ میں زیر علاج تھے، ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا، ایک ماہ قبل وطن واپس آئے، نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔
شیف ذاکر کی تدفین سعودآباد قبرستان ہوگی، شیف ذاکر 16 فروری 1967 کو پیدا ہوئے، عمر 57 برس تھی، شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، ڈائلسز ہورہے تھے۔
شیف ذاکر نے اپنے لائیو کوکنگ شو میں لوگوں کو پکوان کی ہزاروں ترکیبیں سکھائیں۔ وہ پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے, شیف ذاکر کے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بہت زیادہ مداح ہیں،کھانا پکانے کی دنیا میں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
شیف ذاکر حسین کئی سالوں تک مختلف نجی چینلز پر پروگرام کرتے رہے, اپنے منفرد ذائقے اور کھانا بنانے کے انداز سے مقبول تھے.