ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 اپریل کو پہلے ہی 2 ارب ڈالر وصول کیے جا چکے تھے، یوں مجموعی رقم 3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر ڈپازٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جو اب مکمل ہو چکی ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ یہ مالی معاونت جلد پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔
وزیر خزانہ کے مطابق مزید 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں بھی توسیع متوقع ہے، جسے سالانہ بنیاد پر رول اوور کرنے کے بجائے تین سال کے لیے بڑھا کر 2028 تک کیا جا سکتا ہے۔