این اے 245 ضمنی انتخاب؛ پہلا غیر سرکاری نتیجہ موصول

این اے 245 ضمنی انتخاب؛ پہلا غیر سرکاری نتیجہ موصول
کراچی: این اے 245 میں ضمنی انتخابات کا معاملہ ، پولنگ اسٹیشن نمبر 112 کے خواتین کے 4 پولنگ بوتھ کا غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا. تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی 32 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور 9 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں . ٹی ایل پی کے امیدوار احمد رضا 6 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں. واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم وتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو پولنگ اسٹیشن گارڈن اور ایک محمود آباد میں ہے۔ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔ واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔