این اے 245 پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا

این اے 245 پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا
کراچی : کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کا معرکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امیدوار محمود مولوی نے جیت لیا۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کراچی کےحلقہ این اے245کےتمام پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی امیدوارمحمودمولوی 29ہزار475ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ ایم کیو ایم معید انور 13139 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا 9836 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں‌. فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے 3479 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے جبکہ جبکہ پی ایس پی کے حفیظ الدین 1177 ووٹ لے کر پانچوے پر نمبر ہیں. حلقے میں ووٹرزکی تعداد 515003 ہے ،جبکہ ووٹنگ کا ٹرن آوٹ اسوقت 11 اعشاریہ 8 ہے. واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم وتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تین پولنگ اسٹیشن پر ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، پی ایس 143،144اور 56 کیلئے پولنگ وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ دو پولنگ اسٹیشن گارڈن اور ایک محمود آباد میں ہے۔ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کیلئے 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں جبکہ پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز بھی تعینات رہے گی۔ واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی ممبر ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔