جعلی پیر کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج

جعلی پیر کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج
کیپشن: جعلی پیر کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں جعلی پیر نے ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت بابا سردار کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے ساتھی نے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم نے ویڈیو وائرل نہ کرنے کے عوض لڑکی کے بھائی سے 10 لاکھ روپے مانگے۔

پیسے نہ ملنے پر ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس نے ملزم سردار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News