عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا
کیپشن: عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کیس میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی تین رکنی بینچ کی سربراہی کررہے تھے۔ بینچ میں اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کرلیا گیا ہے۔ 

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے آج دوبارہ کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Watch Live Public News