پاکستان میں آجکل انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے؟

پاکستان میں آجکل انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں ہے؟
پبلک نیوز: پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگرکیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔