رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، شب معراج 16 جنوری کو ہوگی

رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، شب معراج 16 جنوری کو ہوگی

(ویب ڈیسک)پاکستان میں  رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا، یکم رجب کل بروز پیر ہوگی  جبکہ شب معراج 16 جنوری 2026 کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان  پرنوٹیفکیشن جاری  کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن وزارت مذہبی امور نے جاری کیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رجب 22 دسمبر اور   شبِ معراج 27 رجب 16 جنوری کو ہوگی۔

قبل ازیں  سپارکو کا کہنا تھا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 35گھنٹے اور 26منٹ ہوگی،ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان وقفہ 63 منٹ متوقع ہے,شام کو چاند کی آنکھوں سے رویت کے امکانات روشن ہیں۔

Watch Live Public News