کمشنر راولپنڈی کے الزامات پرکمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پرکمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں
کیپشن: کمشنر راولپنڈی کے الزامات پرکمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

ویب ڈیسک: سابق کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کےالزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اخری اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے گی اور رپورٹ اج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں، جن کے مطابق تمام ڈی آر اوز اور آر اوزنے سابق کمشنرکے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات قلم بند کیے ہیں۔

الیکشن کمشین کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News