انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کے لیے  5رکنی اعلی سطحیٰ جے آئی ٹی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے  کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی  کے افسران شامل ہیں۔ گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل   ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔مذموم سوشل میڈیا  مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔

قائم کی گئی جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا انددراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی ۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ سرکاری افسران کیخلاف پراپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

Watch Live Public News