ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پریماداسا اسٹیڈیم کے پچ کو کور کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کا امکان۔ تاہم کولمبو کے میدان میں بارش ہونے کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا ہے، اگر پانچ اوورز کا میچ بھی ممکن نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپر 8 میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے علاوہ سری لنکا اور انگلینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔
ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے قبل پریماداسا اسٹیڈیم کے اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔