پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ مل گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ مل گیا
کیپشن: ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر 8 کے پہلے میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ  کا میچ منسوخ کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد مچل سینٹنر کی قیادت میں کیوی ٹیم کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔ لیکن ٹاس ہونے کے بعد بارش شروع ہوگئی جو مسلسل جاری رہی جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ سلمان آغا نے بتایا کہ سلمان مرزا اور فہیم اشرف فاسٹ بولنگ کے شعبے کو تقویت دیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی تھیں، جس سے مقابلے کے مزید سنسنی خیز ہونے کی توقع تھی۔

Watch Live Public News