پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت

پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت
گوادر ( پبلک نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان سمندری وسائل اور بلیو اکنامی سے مستفید ہونے کیلئے پر عزم ہے۔ گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ نہ صرف معاشی طور پر بلکہ دفاعی اعتبار سے بھی اہم ہے۔ سینٹرل ایشیائی ممالک سے تجارت کے لیے رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ کے ساتھ بحری معیشت پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سینٹرل ایشائی ممالک افغانستان کے راستے گوادر پورٹ تک تجارت کے لیے بے چین ہیں۔ افغانستان میں 40 سال بعد امن آیا ، پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ فراہم کی۔ افغانستان میں مستقل امن سے ہماری معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔ ہمیں انسانیت اور اخلاقیات کا درس دینے والی اقوام کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کی معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف بروقت فیصلوں سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوا بلکہ ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچا۔ پاکستان کی تمام فورسز نے ملک کے دفاع اور مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ سائبر جنگ دیگر مہلک ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے۔ پاکستان پر متعدد بار سائبر حملے کیے جاچکے ، سیکیورٹی فورسز کو اس سے بچنے کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔