(ویب ڈیسک ) امریکا نے دو امریکی شہریوں کے بدلے افغان قیدی کو رہا کر دیا۔
افغان شہری خان محمد کیلیفورنیا میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔خان محمد کو 20 سال قبل ننگرہار سے گرفتارکرکےامریکا منتقل کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اب بھی دو امریکی شہری جارج گلیزمین اور محمود حبیبی قید ہیں، محمود حبیبی کو ایمن الظواہری کی ہلاکت کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جو بائیڈن کے عہدہ کے آخری لمحات میں طے پایا۔
افغان طالبان سے رہائی حاصل کرنیوالے امریکی شہریوں میں سے ایک 42 سالہ ریان کاربیٹ تھا۔ اسے اگست 2022 میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اسے "غلط طریقے سے حراست میں لیا گیا" قرار دیا تھا۔ جبکہ دوسرا امریکی شہری ولیم میک کنٹی ہے ۔
دونو ں امریکی قیدیوں کے بدلے افغان شہری خان محمد کو رہائی ملی ہے جو2008 سے امریکی جیل میں منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت دو دفعہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔
کم از کم2 دیگر امریکی قیدی افغانستان میں قید ہیں۔ ان میں سے ایک سابق ایئرلائن مکینک جارج گلیزمین ہیں۔ دوسرا محمود حبیبی ہے، جو ایک امریکی شہری ہے، جسے 2022 میں افغانستان میں امریکی حملے کے بعد پکڑا گیا تھا جس میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت ہوئی تھی۔