(ویب ڈیسک ) امریکا کے معروف اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔
لاس اینجلس کاؤنٹی کورونر آفس نے تصدیق کی کہ فرانسسکو سان مارٹن نے 16 جنوری کو لاس اینجلس میں اپنے گھر میں خودکشی کی ہے۔اس خبر نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی۔
واضح رہے کہ فرانسسکو سان مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر میں اداکاری سے کیا تھا۔انہوں نے نوعمری میں میڈرڈ میں ماڈلنگ اور اداکاری کی کلاسز لیں اور گریجویشن کے بعد اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشن میں نظر آئے۔
خیال رہے کہ 39 سالہ فرانسسکو سان مارٹن نے مشہور ٹی وی ڈرامہ ’ڈیز آف اوور لائف‘میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی تھی۔