صدر ٹرمپ کا طیارہ سوئٹزرلینڈ کیلئے اُڑان بھرنے کے بعد واپس لینڈ کر گیا

صدر ٹرمپ کا طیارہ سوئٹزرلینڈ کیلئے اُڑان بھرنے کے بعد واپس لینڈ کر گیا
کیپشن: صدر ٹرمپ کا طیارہ سوئٹزرلینڈ کیلئے اُڑان بھرنے کے بعد واپس لینڈ کر گیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے ایئر فورس ون کو سوئٹزرلینڈ کے لیے اُڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد واپس واشنگٹن لینڈ کرنا پڑا۔  وائٹ ہاؤس کے مطابق، طیارے میں بجلی کے ایک چھوٹے مسئلے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

 وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یہ ایک معمولی تکنیکی مسئلہ تھا اور صدر ٹرمپ نے ایک اور طیارے میں اپنا سفر جاری رکھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر کے ہمراہ سفر کرنے والے ایک رپورٹر نے بتایا کہ طیارہ کے ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ایئر فورس ون کے پریس کیبن کی لائٹس چند لمحوں کے لیے بند ہو گئیں۔ رپورٹر نے مزید کہا کہ طیارے کے عملے کی جانب سے اس مسئلے کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور پھر طیارہ واپس واپس آ گیا۔

واضح رہے کہ ایئر فورس ون کے طور پر استعمال ہونے والے دونوں طیارے تقریباً چار دہائیوں سے سروس میں ہیں۔

Watch Live Public News