ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ کے مالک کامل خان نے ٹیم کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
کامل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ٹیم کا نام ’’ سیالکوٹ اسٹالینز‘‘ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔
You guessed it. You waited. Now, I am proud to officially introduce “SIALKOT STALLIONZ” @PSLStallionz
— kamil khan (@13kamilkhan) January 21, 2026
Excited to be part of the Pakistan Super League journey
You can also follow us on Instagram “SialkotStallionzPSL” @thePSLt20 @TheRealPCB @MajeedHamz84164 #PSL #HBLPSL pic.twitter.com/zX9qNiuhh9
سیالکوٹ اسٹالینز کی پی ایس ایل میں شمولیت سے ایونٹ میں مزید رنگ بھرنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شائقینِ کرکٹ بھی نئی ٹیم کو میدان میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے خاصے پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی ایک اور نئی ٹیم حیدرآباد کی جانب سے تاحال ٹیم کے حتمی نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔