(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا بھی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی کے گن گانے لگے۔
وکرانت کپتان نے ایک شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارپی سی بی کو محسن نقوی جیسا مضبوط چیئرمین ملا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پہلا کوئی ایسا شخص آیا ہے جو کہتا ہے کہ آؤ آنکھ میں آنکھ ڈال کے لڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر محسن نقوی کی تعریف تو بنتی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کی اور اس تمام صورتحال میں بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کےمؤقف کی تائید کی۔
قبل ازیں چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دی تھیں۔