(ویب ڈیسک ) سانحہ گل پلازہ میں ریسرچ آپریشن کا عمل جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں سرچ آپریشن میں ایک ہی دکان سے 20 سے 25 لاشیں ملنے کی اطلاع ہے۔ گل پلازہ کی میزنائن فلورکی دکان سے ملی ہیں۔
ملنے والی لاشوں میں زیادہ تر انسانی عضا ہیں۔ملنے والی لاشوں کی تصدیق ایڈیشنل آئی جی آزازد خان نے کردی ہے۔
گل پلازہ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 55 سے زائد ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے انسانی اعضاء ملے ہیں ،جو اعضاء ملے ہیں وہ میزنائن فلور سے ملے ہیں ،جو لاشیں نکالی گئی ہیں ان کی تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکتا،ریسکیو اداروں کے اندازے کے تحت کہا جارہا ہے کہ بیس سے پچیس افراد کی لاشیں ہوسکتی ہیں، ایک ہی دکان سے تمام اعضاء ملے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال تمام انسانی اعضاء منتقل کردیے گئے ہیں ،تمام اعضاء کے ڈی این اے کئے جائیںگے اس کے اصل حقائق سامنے آسکیں گے،جو انسانی اعضاء نکالے گئے ہیں وہ دکانداروں کی نشاندہی پر ریسکیو ورکرز نے نکالے۔