پنجاب سے بلوچستان جانیوالی  ٹرانسپورٹ شام 5 بجے کے بعد روک دی جائے گی

پنجاب سے بلوچستان جانیوالی  ٹرانسپورٹ شام 5 بجے کے بعد روک دی جائے گی

(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر  ڈیرہ غازی خان کے مطابق   بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ کو شام 5 بجے کے بعد سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے حالیہ افسوسناک واقعات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایت پر سخی سرور اور بواٹہ چیک پوسٹوں پر نئی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق بلوچستان جانے والی ٹرانسپورٹ کو شام 5 بجے کے بعد سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ صرف دن کی روشنی میں ٹریفک کو بلوچستان داخل ہونے دیا جائے گا۔ تمام ٹرانسپورٹ قافلوں کی صورت میں روانہ کی جائے گی اور سیکیورٹی حصار میں روانگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں اور ڈرائیوروں کی ویڈیو ریکارڈنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ ہر گاڑی میں سی سی ٹی وی کیمرہ، جی پی ایس اور ایمرجنسی سسٹم کی تنصیب بھی ضروری ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News