ویب ڈیسک: امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس، تلسی گبارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران اگر چاہے تو چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
تلسی گبارڈ نے میڈیا پر الزام لگایا کہ اس نے مارچ میں سینیٹ کمیٹی میں دیے گئے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر غلط انداز میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت انٹیلی جنس کمیونٹی کا مؤقف یہ تھا کہ ایران فی الحال جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔
یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ تلسی گبارڈ ایران کے ارادوں کو درست انداز میں نہیں سمجھ رہیں۔
دوسری جانب ایران نے بارہا مؤقف دہرایا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے، اور اسے بین الاقوامی قوانین کے تحت یورینیم کی پرامن افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔