SIFCکےتحت جی پی آئی کادوسرا سال، زراعت اور لائیوسٹاک میں پائیدار ترقی

SIFCکےتحت جی پی آئی کادوسرا سال، زراعت اور لائیوسٹاک میں پائیدار ترقی
کیپشن: ایس آئی ایف سی کےتحت جی پی آئی کادوسرا سال، زراعت اور  لائیوسٹاک میں پائیدار ترقی

ویب ڈیسک:اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت "گرین پاکستان انیشیٹو" (GPI) نے اپنے دوسرے سال میں داخل ہوتے ہوئے پاکستان کے زرعی، لائیوسٹاک اور آبی وسائل کے شعبوں میں پائیدار ترقی اور جدیدیت کی بنیاد رکھ دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی سرپرستی میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے ملک بھر میں زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ایس آئی ایف سی کی نگرانی میں دو لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کے منصوبے جاری ہیں، جن سے نہ صرف غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی بلکہ دیہی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام ’’لِمز پاکستان‘‘، سیٹلائٹ کی مدد سے فصلوں کی نگرانی، اور ایک مخصوص ویب پورٹل کی مدد سے کاشتکاروں کو ریئل ٹائم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

پچاس ہزار کینال کلومیٹر طویل نہروں کی مرمت اور 15,300 میل طویل آبپاشی کے نیٹ ورک کی صفائی سے پانی کی ضیاع کو کم اور تقسیم کو منصفانہ بنایا گیا ہے۔

"بی ٹو بی ماڈل" کے تحت ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں براہ راست شمولیت کا موقع دیا جا رہا ہے، جب کہ 1,880 ارب روپے کے زرعی قرضوں کی فراہمی نے چھوٹے کسانوں تک مالی رسائی کو ممکن بنایا ہے۔

"جی سی ایل آئی" منصوبے کے تحت لائیوسٹاک میں آئی وی ایف، جینیاتی بہتری، اور آبی زراعت میں سمارٹ فش فارمنگ جیسے منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے۔

400 ارب روپے پر مشتمل زرعی پیکج میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سولر پمپس، اور 5 ارب روپے مالیت کی جدید زرعی مشینری کی اسکیمیں شامل ہیں۔

ملک کے مختلف حصوں میں سمارٹ ایگری فارمز، گرین مالز اور ماڈل فارمز کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جہاں پریسیژن فارمنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز متعارف کرائے جا چکے ہیں۔

گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن کے ساتھ 250 ای-روزگار مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ بلیو اکانومی سے سالانہ 10 بلین ڈالر آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو ساحلی ترقی کا نیا باب رقم کرے گا۔

ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی نے پاکستان کو زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں جدید، خود کفیل اور برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

Watch Live Public News