ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات کے مطابق آج 21 جون سال 2025 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق دن کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 12 منٹ طویل ہو گا جبکہ رات کا وقت معمول سے کم ہو گا۔
یہ دن شمالی نصف کرے میں گرمیوں کے سولسٹس (Summer Solstice) کے طور پر جانا جاتا ہے، جب سورج زمین کے سب سے بلند زاویے پر ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یکم جولائی سے دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جائے گا اور راتیں طویل ہوتی جائیں گی۔