اسرائیل کے حملے میں ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان اہلیہ سمیت شہید

اسرائیل کے حملے میں ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان اہلیہ سمیت شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید ہو گئے،  اسرائیل نے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے  کمانڈر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے جوہری سائنسدان اسر طباطبائی قمشہ کی اسرائیلی حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید ہوگئے ہیں،  2 روز قبل تہران کے ایک اپارٹمنٹ پر ہونے والے ڈرون حملے میں ایرانی سائنسدان اور ان کی اہلیہ شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے تازہ حملے میں ایرانی جوہری سائنسدان کو اہلیہ سمیت مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی ایمرجنسی سروس کے مطابق ڈرون حملے میں 2 منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی جوہری سائنسدان اپنی اہلیہ سمیت موجود تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اسلحہ منتقلی یونٹ کے کمانڈر بہنام شہریاری کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بہنام شہریاری ایران سے مشرق وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کو اسلحہ منتقل کرنے کی تمام کارروائیوں کے نگران تھے۔

Watch Live Public News