اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی شریک نہ ہو سکے

اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی شریک نہ ہو سکے
کیپشن: اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا، سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی شریک نہ ہو سکے

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے نماز عید جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔ تاہم سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نماز عید میں شرکت نہ کر سکے اور اپنے سیل میں ہی رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آج اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی ان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News