ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین میچز پر مشتمل یہ سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جبکہ میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قومی ٹیم کی قیادت اس سیریز میں سلمان علی آغا کریں گے، جب کہ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں:
ابرار احمد
فہیم اشرف
فخر زمان
حارث رؤف
حسن علی
حسن نواز
حسین طلعت
محمد عرفان خان
خوشدل شاہ
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد وسیم جونیئر
نسیم شاہ
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب
شامل ہیں۔
سیریز کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے کے باعث شائقین کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے دلچسپ لمحات دیکھنے کو ملیں گے۔