فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق نیا دعویٰ

فیصل واوڈا کا ارشد شریف کے قتل سے متعلق نیا دعویٰ
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کیا کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے گئے ہیں یہ تکلیف دہ معاملہ ہے اور اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔سابق وفاقی وزیر دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا ہے اور قریب سے گولی ماری گئی ہےجب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کا آئی پیڈ اور فون نہیں ملا ، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں مگر ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مارچ تک دھکیلنا عمران خان کو بند گلی تک لے جانا ہے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کرواکے وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کے اندر سے صفائی کریں، وہ میرے لیڈرتھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔