ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے بڑے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز کے لیے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انعامات پی ایس ایل کی کامیابی اور گروتھ کے لیے فرنچائزز کی محنت کو سراہنے کے مقصد سے دیے جائیں گے۔
Complementing the Pakistan Super League's growth, I am thrilled to announce a new Reward for Franchises in the forthcoming editions:
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 21, 2025
- Champions: $500,000
- Runners-up: $300,000
- Best Franchise contributing towards Cricket Development: $200,000
Let's take Pakistan cricket to…
چیئرمین پی سی بی نے انعامات کی تفصیل بھی شیئر کی ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو 5 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالرز کا انعام ملے گا۔ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین کام کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ "ہم سب کو مل کر کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے کر جانا ہے، اور فرنچائزز کی کامیابی اس سفر میں اہم کردار ادا کرے گی۔"