ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بول پڑے۔ غزہ کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایسا لگتا ہے یہاں ایٹم بم گرا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے داماد نے جنگ بندی کے دوران غزہ کا دودہ کیا۔ جیرڈ کشنر کو غزہ کا دورہ اسرائیلی فوج نے کروایا۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ کے داما نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی فوجیوں سے سوال پوچھا کہ غزہ کے فلسطینی کدھر جارہے ہیں؟ جس پر اسرائیلی فوجیوں نے بتایا کہ فلسطینی تباہ شدہ ملبے پر ٹینٹ لگا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک ہے کہ فلسطینیوں کے پاس رہنے کو جگہ نہیں ہے۔
اس موقع پر صحافی نے جیرڈ کشنر سے سوال پوچھا کہ غزہ میں جو کچھ ہوا کیا یہ نسل کشی نہیں ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں یہ نسل کشی نہیں ہے مگر یہاں بچوں کا قتل عام ہوا ہے۔