کھلی کچہری: ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان نے شہریوں کی  شکایات سن کر فوری احکامات جاری کیے

کھلی کچہری: ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان نے شہریوں کی  شکایات سن کر فوری احکامات جاری کیے

(ویب ڈیسک ) ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں اورسیز پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

شہری حیدر علی ،عمران علی امانت میں خیانت، خورشید بی بی ،منیر احمد، اغواء  کے  مقدمات کی شکایات کے بارے میں پیش ہوئے۔ شہری کلیم اللہ، عبداللہ چوری،علی رضا چیک ڈس آنر، رمشاء طارق زیادتی کے  مقدمات کی شکایات کے بارے پیش ہوئے،اس کے علاوہ کافی تعداد میں شہری اپنے اپنے مقدمات کی تفتیش کی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے شہریوں کی شکایات کو تفصیلاً سنا اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔تفتیش سے متعلق شکایات پرچند کمپلینٹس کی اپنے دفتر اے ڈی آئی جی کو انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ناقص تفتیش پر چند کیسز کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں مارک کیےاور تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے۔ اسی طرح چند شکایات کے متعلق ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ازالہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

  ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نےڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن کو کال کرکےمتعلقہ مقدمات کی تفتیش بارے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضانکا کہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے،  عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں،عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

Watch Live Public News