پی ایس ای بی کے سی ای او نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پی ایس ای بی کے سی ای او نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک:پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابو بکر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن (MoITT) کے ترجمان کے مطابق، ابو بکر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ جمع کرایا، جو باقاعدہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق انہیں گزشتہ سال اکتوبر 2024 میں پی ایس ای بی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، یہ عہدہ تقریباً دو سال تک خالی رہا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد ایک بار پھر ادارے کا اعلیٰ انتظامی عہدہ خالی ہو گیا ہے۔

اپنی ایک سالہ مدت کے دوران انہوں نے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو فروغ دینے، نجی اور سرکاری شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے، اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پالیسی اصلاحات کے لیے کام کیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ انہوں نے ذاتی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وزارت نے نئے سی ای او کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Watch Live Public News