یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چیزیں مہنگی

یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر چیزیں مہنگی

اسلام آباد(پبلک نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک بار پھر مختلف اشیاء مہنگی ہو گئیں ، صابن, ٹشو پیپر,ٹائلٹ کلینر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کپڑے دھونے والے صابن کی سوئیوں کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ نہانے والے صابن کی قیمت 10 روپے تک بڑھادی گئی ہے. ٹشو ٹائلٹ رول کی قیمت میں 3 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ کچن ٹشو رول کی قیمت 4 روپے تک بڑھادی گئی ہے. ٹشو پیپر کی قیمت میں 13 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے.

نوٹی فیکیشن کے مطابق 550 ملی لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ 500 ملی لیٹر گلاس کلینر کی قیمت 12 روپے بڑھا دی گئی . ایک لیٹر فنائل کی بوتل 6 روپے مہنگی ہو گئی ہے اور 200 گرام کھانے کی کریم کی قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے. قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔