آئی فون 13 کی ’اَن باکسنگ‘ میں پاکستان پہلے نمبر پر

آئی فون 13 کی ’اَن باکسنگ‘ میں پاکستان پہلے نمبر پر
ویب ڈیسک: دنیا بھر میں آئی فون کی 13 سیریز متعارف کرا دی گئی ہوئی ہے۔ 13 سیریز میں چار طرح کے مختلف ماڈل پیش کیے گئے ہیں۔ اب آئی فون کی نئی سیریز کی اَن باکسنگ کے لیے سبھی بے تاب ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کے یوٹیوبر بلال نے بازی مار لی ہے۔ بلال ویڈیو والی سرکار کے نام سے یوٹیوب چینل پر انھوں نے اَن باکسنگ کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔ ویڈیو میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون 13 پرو اور پرومیکس کی یہ دنیا بھر میں پہلی اَن باکس کرنے کی ویڈیو ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب ایپل کی جانب سے نیا فون متعارف کرایا گیا ہے اور بکنگ کا آغاز ہوا ہے۔ نیا فون کمپنی کی طرف سے ایک مخصوص وقت کے بعد صارفین تک پہنچایا جائے گا۔ ممکن ہے جب تک یہ ویڈیو آپ تک پہنچے تب تک دیگر لوگ بھی اپلوڈ کر چکے ہوں تاہم ویڈیو اپلوڈ کرنے تک یہ اکلوتی ویڈیو تھی۔ انھوں نے ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ اس ویڈیو میں ہم ان باکس کرنے جا رہے ہیں اور آئی فون 13 پرو میکس پر پہلی نظر ڈالیں گے جو اس وقت ایک بہت ہی خاص ڈیوائس ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئیے دیکھتے ہیں نئی خصوصیات کیا ہیں اور یہ اس فون میں نیا کیا کیا کچھ پیش کیا گیا ہے۔ ان باکسنگ اور آئی فون کے نئے ماڈل سے متعلق مزید نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔