پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

پی ٹی آئی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی
پشاور: خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی نے اے این پی کی اہم وکٹ گِرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک سے اے این پی کے سینئر رہنما خورشید خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خورشید خان کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں کئی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرینگے، پاکستان تحریک انصاف ہی حقیقی معنوں میں عوام کی پسندیدہ سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ خورشید خان نے کہا کہ اے این پی کے ساتھ 20 سال سے زائد کی رفاقت رہی، اب عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ خورشید خٹک 2018 عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے، خورشید خٹک اے این پی کے پارلیمانی بورڈ ممبر اور صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔