بڑھاپے کی رفتار سست کرنا چاہتے ہیں تو یہ پھل کھائیں؟ نئی تحقیق آگئی

بڑھاپے کی رفتار سست کرنا چاہتے ہیں تو یہ پھل کھائیں؟ نئی تحقیق آگئی

(ویب ڈیسک ) 2009ء میں رومانیہ کی یونیورسٹی آف اوویدیئس کی ایک تحقیق کے مطابق بلیک انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بڑھاپے کی علامات کو سست کرتے اور جِلد کی لچک میں اضافہ کرتے ہیں۔

انگور صرف ایک مزیدار پھل ہی نہیں بلکہ طبی اور کاسمیٹک لحاظ سے بھی بے حد مفید مانا جاتا ہے۔ صدیوں سے یہ جگر، گردوں اور ذہنی دباؤ جیسی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا آیا ہے۔

غذائیت سے بھرپور پھل

یہ پھل پانی، پوٹاشیئم، وٹامن اے اور وٹامن کے سمیت کئی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے متوازن غذا، وزن کم کرنے کے پلانز اور خوبصورتی بڑھانے والی مصنوعات میں خاص مقام حاصل ہے۔

جسم کی صفائی اور ڈیٹاکس میں مددگار

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ تھوڑی مقدار میں انگور کھانے سے جسم سے فاسد مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات جسم کو نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

وزن کم کرنے والوں کے لیے بہترین انتخاب

ایک کپ (تقریباً 150 گرام) انگور میں صرف 100 کیلوریز اور 10 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں، اس میں چکنائی اور پروٹین نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، جس کے باعث یہ پھل ڈائٹ کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔ تاہم اسے اعتدال سے کھانا ضروری ہے۔

کینسر سے ممکنہ تحفظ

امریکی جریدے میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق، انگور میں پائے جانے والے پولی فینولز کینسر کے خلیات کی افزائش کو سست کر سکتے ہیں۔ یہ جز liver، breast، stomach، colon، blood اور skin cancer جیسے امراض میں بھی مفید ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر سرخ انگور میں موجود "ریسویراٹرول" کو اینٹی کینسر غذاؤں میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

دل کی صحت اور بلڈ پریشر میں معاون

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ پولی فینولز خون میں نقصان دہ کولیسٹرول (LDL) کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور شریانوں کو سخت ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس میں موجود پوٹاشیئم کی وافر مقدار اور سوڈیم کی کم موجودگی دل کی صحت بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ہے۔

قبض اور شوگر سے بچاؤ

انگور میں موجود فائبر اور پانی کی وافر مقدار آنتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، جس سے قبض سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ 2013 کی ایک تحقیق کے مطابق، وہ افراد جو ہفتے میں تین بار انگور، سیب، بلیک بیریز یا ناشپاتی کھاتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 7 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

آنکھوں اور جِلد کی صحت کے لیے مفید

ریسویراٹرول نامی قدرتی مرکب انگور میں پایا جاتا ہے، جو آنکھوں کو گلوکوما، موتیا اور عمر سے متعلق بینائی کی کمزوری جیسے امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انگور کا استعمال جِلد کے خلیات کو صاف کرتا ہے، رنگت نکھارتا ہے اور اس کی اینٹی انفلامیٹری خصوصیات مہاسوں اور جِلدی سوزش کو کم کرنے میں مؤثر ہیں۔

بڑھاپے کی علامات میں کمی اور بالوں کی مضبوطی

2009 میں رومانیہ کی اوویدیئس یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق، بلیک انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جِلد کی لچک کو بہتر بناتے ہیں اور بڑھاپے کی علامات کو سست کرتے ہیں۔ یہی نہیں، بلیک انگور بالوں کو مضبوط، چمکدار اور خشکی و سوزش سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی

2018 میں امریکا کے ماؤنٹ سینائی اسپتال میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ انگور میں موجود اجزاء، خاص طور پر ریسویراٹرول، ذہنی دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ مادہ خاص طور پر سوشل یا سماجی دباؤ سے پیدا ہونے والے ذہنی مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Watch Live Public News