لوک فنکار عارب فقیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

لوک فنکار عارب فقیر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: تھرپارکر کا لوک گلوکار استاد عارب فقیر طویل علالت کے بعد سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر گئے ۔

عارب فقیر نے چالیس سال موسیقی کی خدمت کی ، مختلف دھنیں کمپوز کی،  تھری، مارواڑی ، ڈھاٹکی، سندھی اور پنجابی میں کئی گیت گائے ۔

استاد کی لاش سول اسپتال مٹھی سے گھر منتقل کی گئی، عارب فقیر  کے انتقال پر فن موسیقی اور ادبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی،   لوک گلوکار عارب فقیر نے پسماندگان میں 5 بچے ایک بیوہ شامل ہے۔

Watch Live Public News