کوئٹہ دھماکہ کی ابتدائی تفصیلات ٗ سنسنی خیز انکشافات

کوئٹہ دھماکہ کی ابتدائی تفصیلات ٗ سنسنی خیز انکشافات
کوئٹہ ( پبلک نیوز) سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے مگر سی ٹی ڈی کی طرف سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کی طرف سے فراہم کی جانیوالی ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خود کش ہو سکتا ہے ٗ سی سی ٹی وی کی فوٹیج سے ملنے والے شواہد کے مطابق ایک کار ہوٹل کی پارکنگ میں آکر رکی ٗ جس کے بعد دھماکہ ہوا ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں چالیس سے پچاس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ٗ دہشت گردی کے واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق ٗ دس افراد زخمی ہوئے ٗ سات زخمی سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہیں ۔

Watch Live Public News