امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی، اہم خبر آگئی

tik tok us
کیپشن: tik tok us
سورس: google

 ویب ڈیسک  : ایوان نمائندگان میں منظور شدہ ایک بل میں ٹک ٹاک کی ملکیتی چینی سوشل میڈیا کمپنی 'بائٹ ڈانس' کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک برس کے اندر اپنے چینی شیئرز فروخت کرے ورنہ امریکہ میں اس پر پابندی لگا دی جائے گی۔

بل کے تحت امریکی صدر ایران اور روس کے خلاف مزید پابندیاں بھی عائد کر سکیں گے۔

امریکی حکام کو خدشہ ہے کہ چین کی ملکیتی کمپنی 17 کروڑ امریکی صارفین کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی ہے جس سے امریکی قومی سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالرز کے امدادی پیکج بل کی منظوری دے دی ہے۔

ہفتے کو منظور ہونے والے اس بل میں یوکرین میں جنگ کے لیے 61 ارب ڈالر، اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر اور انڈو پیسفک خطے کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی امداد شامل ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کی اکثریت والی امریکی سینیٹ اسے منظوری کے بعد صدر بائیڈن کے پاس بھیجے گی۔

امریکی سینیٹ میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر چک شومر نے ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ سینیٹ اس بل کو منگل کو منظور کر لے گی۔

اس بل میں اسرائیل کو دی جانے والی 26 ارب ڈالر کی امداد میں 9.1 ارب ڈالر کی انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد بھی شامل ہے۔

صدر بائیڈن نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امدادی پیکج کے لیے ایک بیان بھی جاری کیا تھا۔