پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا
کیپشن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 71 ہزارکی حد پارکرگیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تٖفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 827 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 71 ہزار 737 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔