جلاؤ گھیراؤکیس،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جلاؤ گھیراؤکیس،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
کیپشن: جلاؤ گھیراؤکیس،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پبلک نیوز:انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤکےمقدمے میں سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے  جوڈیشل ریمانڈ میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔