سفاک ماں نے 2ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

سفاک ماں نے 2ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: لاہورجنوبی چھاونی میں ماں نے مبینہ طور پر دو ماہ کی بچی قتل کردی۔ 

پولیسکے مطابق 2ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ 

واقعہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کرن کو حراست میں لے لیا گیا ، بچی کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اصل وجوہات کا جلد پتہ چلے گا۔