(ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال میں امریکا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین ماہ میں امریکی ترقی کے امکانات میں بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ کمی ہوئی۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک میں پیشگوئی کی ہے کہ تجارتی جنگ کے بعد امریکا میں کساد بازاری کا امکان 40 فیصد ہے، ترقی میں کمی کا بڑا عنصر تجارتی پالیسی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال امریکی شرح نمو 2.7 کے تخمینے کی بجائے 1.8 فیصد رہنے کی توقع ہے، چین اس سال 4.6 فیصد کے تخمینے کے برعکس 4 فیصد ترقی کرے گا، کینیڈا کی معیشت 2 فیصد کی کمی سے 1.4 فیصد بڑھے گی، کینیڈا کی معاشی ترقی میں کمی ٹیرف کی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی تناؤ کی عکاس ہے۔
آئی ایم ایف کے مطاق سپین واحد ترقی یافتہ معیشت ہے جس نے تخمینے سے زیادہ ترقی کی۔