(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی ٹی وی اداکار للت منچندا نے خودکشی کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکار للت منچندا نے 36 سال کی عمر میں خودکشی کرلی، انکی لاش پیر کے روز میرٹھ میں ان کی رہائش گاہ پر ملی۔
سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (سنٹا) کی جانب سے اداکار کی موت کی تصدیق کی گئی ہے انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ للت منچندا مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور تقریباً 6 ماہ قبل ممبئی سے واپس میرٹھ منتقل ہو گئے تھے۔
خیا ل رہے کہ للت منچندا مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں اپنی اداکاری کےلیے جانے جاتے تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے ’سیوانچل کی پریم کتھا‘، ’انڈیا موسٹ وانٹڈ‘، ’کرائم پیٹرول‘ اور ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ جیسے مشہور ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔