ٹرمپ کا ایران سے 8 خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ٹرمپ کا ایران سے 8 خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
کیپشن: ٹرمپ کا ایران سے 8 خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مبینہ طور پر سزائے موت کی منتظر 8 خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خواتین رواں سال کے آغاز میں ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد گرفتار کی گئی تھیں، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بعض خواتین پر قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں، احتجاج میں شرکت اور "محاربہ" جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جو ایران میں سزائے موت کے زمرے میں آتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان مقدمات میں شفافیت کی کمی اور جبری اعترافات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ ملزمان کو سرکاری ٹی وی پر اعتراف جرم کے لیے مجبور کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا اور متعدد کو سخت سزائیں سنائی گئیں، جس پر عالمی سطح پر بھی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News