ویب ڈیسک: ہریانہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اتر پردیش میں واقع اپنے گھر میں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ان کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے، اور فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
دیویانکا سیروہی کا تعلق اتر پردیش سے تھا اور وہ غازی آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مقیم تھیں۔ انہوں نے علاقائی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کیا اور گلوکار معصوم شرما کے ساتھ متعدد میوزک ویڈیوز میں جلوہ گر ہوئیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم TikTok سے کیا، جہاں ایک وائرل ویڈیو کے بعد انہیں شہرت ملی، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.3 ملین سے زائد تھی۔
اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔